تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:1

اوباما نے ایران سے متعلق سعودی انتباہ پر کان نہیں دھرا ، ٹاؤنسینڈ

جیو نیوز - واشنگٹن .........امریکا کے سابق صدر جارج بش (جونیئر) کے دور میں قومی سلامتی کی مشیر رہنے والی فرانسس ٹاؤنسینڈ نے عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کے حوالے سے صدر باراک اوباما کی انتظامیہ کے پالیسی موقف سے پیچھے ہٹنے پر ان ممالک کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سعودی اخبار کے مطابق ٹاؤنسینڈنے کہاکہ ایسے وقت میں جب کہ خطے کے ممالک یہ محسوس کررہے ہیں کہ وہ ایرانیوں کی جانب سے ایک بڑے خطرے میں گھرے ہوئے ہیں یہ ممالک دیکھ رہے ہیں کہ ان کا تاریخی حلیف امریکا اس دشمن کی جانب ہوگیا ہے جس سے ہمیں سعودی عرب نے خبردار کر دیا تھا مگر اوباما انتظامیہ نے اس نصیحت پر کان نہیں دھرے۔

تاؤنسینڈ نے زور دے کر کہا کہ ان کے نزدیک خطے کے ممالک عمومی طور پر اور خلیجی ممالک خاص طور پر ایک قسم کی خیانت محسوس کررہے ہیں یہ اس نقصان کی وجہ سے ہے جو ان ملکوں کے امریکا کے ساتھ تاریخی تعلقات کو پہنچا، ہمارا اور خطے میں ہمارے حلیف ملکوں کا امن مضبوط شکل میں مربوط تھا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی ہمارے شانہ بشانہ لڑے، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے سعودی عرب ہمارا سب سے زیادہ طاقت ور حلیف اور خطے میں القاعدہ کے خلاف سب سے زیادہ قدرت رکھنے والا ملک تھا۔تعلقات دوبارہ معمول پر لانے کے لیے آئندہ امریکی صدر کو خلیجی ملکوں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا، جسے اوبامہ انتظامیہ کے اقدامات سے نقصان پہنچا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.