تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:15

مغربی صحراء سے امن مشن کو واپس نہ بلایا جائے،پولیساریو

جیو نیوز - نیویارک.........شمالی افریقا کے علاقے مغربی صحراء میں آزادی کی تحریک چلانے والے باغیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ نے اپنا امن مشن ختم کیا تو علاقے میں دوبارہ لڑائی چھڑ جائے گی اور مراکش یہی چاہتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پولیسیاریو فرنٹ کے نمائندے احمد بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ انتباہ جاری کیا ۔انھوں نے مراکش کی جانب سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے عملے کے 84 ارکان کو تین دن میں ملک چھوڑنے کے اعلان کے بعد یہ گفتگو کی ۔

مراکش نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بین کی مون کے حالیہ بیانات کے ردعمل میں عالمی ادارے کی کارروائیوں کے لیے تیس لاکھ ڈالرز کی رقم دینے سے بھی انکار کردیا ہے۔احمد بخاری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ امن مشن کی مغربی صحراء میں موجودگی برقرار رکھنے کا دفاع کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہاں مشن نہیں ہوگا،تو خلا پیدا ہوگا اور یہ جنگ کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.