تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:24

بھارت:آر ایس ایس نے ہم جنس پرستی کی حمایت کردی

جیو نیوز - نئی دہلی.........بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے ملک میں ہم جنس پرستی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنس پرستی کوئی جرم نہیں ،اس پر کوئی سزا نہیں ہونی چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطا بق آر ایس کے جنرل سیکر یٹری دتاتر یہ ہوسبولے کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستی کو کسی جرم کی طرح نہیں دیکھنا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ اس سے اگر دوسرے لوگوں کی زندگی پر اثر نہیں پڑتا، تو ہم جنس پرستی کے لیے کوئی سزا نہیں دی جانی چاہیے۔

دتاتر یہ ہوسبولے کے بیان پر بھارت میں ایک تنازع شروع ہوگیا جس کے بعد دتاتریہ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہاکہ ایسے مسائل کو نفسیاتی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ ہم جنس پرستی جرم نہیں ہے لیکن یہ سماج کے لیے غیر اخلاقی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کے اس بیان سے بھارت میں اس بحث کو تقویت مل سکتی ہے جس میں ہم جنس پرستی کو کوئی جرم نہ ماننے کے حق میں دلائل دیے جا رہے ہیں۔بھارت ان 70 ممالک میں سے ایک ہے جہاں ہم جنس پرستی قانونا ًجرم ہے۔

اسے غیر فطری جنسی تعلقات کے زمرے میں رکھا گیا ہے اور اس میں ملوث پائے جانے والوں کو دس سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔دہلی ہائی کورٹ نے 2009ءمیں اس قانون کو منسوخ بھی کر دیا تھا لیکن پھر عدالت عظمیٰ نے 2013ءمیں اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ فی الحال یہ معاملہ ملکی سپریم کورٹ کے ایک آئینی بنچ کے زیر غور ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.