20 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:56
بھوپال: مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ،12 افراد ہلاک
جیو نیوز - بھوپال..........بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3بچوں سمیت12 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست مدھیہ پردیش سے 85کلو میٹر دور ضلع دھار کے گاؤں کرولی میں سنگھانا روڈ پرپیش آیا جہاں ایک بس سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی ۔پولیس کے مطابق حادثے میں12افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ۔مرنے والوں میں 3بچے بھی شامل ہیں۔
زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔