تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:33

پیرس حملوں کا مرکزی ملزم صالح عبدالسلام برسلز سے گرفتار

جیو نیوز - برسلز......بیلجیئن دارالحکومت برسلز میں پولیس آپریشن میں داعش سے تعلق رکھنے والا پیرس حملوں کا مرکزی ملزم ،صالح عبدالسلام زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

برسلز کے علاقے مولنبیک کے ایک اپارٹمنٹ میں پیرس حملوں کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا،چھاپے کے دوران فلیٹ میں موجود ملزمان نے مزاحمت کی اور فائرنگ کے تبادلے میں فلیٹ میں موجود دو ملزمان زخمی ہوگئے۔

بیلجیئن میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں ملزمان میں پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ صالح عبدالسلام بھی شامل ہے جسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل برسلز میں ہی پیرس حملوں کے مفرور ملزمان کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی میں ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے،فرار ہونے والوں میں صالح عبدالسلام بھی شامل تھا،جسے آج مولنبیک میں کارروائی کر کے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔پیرس میں گذشتہ سال 13 نومبر کو ہونے والے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.