تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:58

امریکی جنگی کمانڈ کی پہلی سربراہ خاتون

جیو نیوز - کراچی....جنگ ویب ڈیسک..... امریکی فوجی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون کو جنگی کمانڈ کی سربراہی کے لیے نامزد کیا گیاہے۔

امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے جنرل لوری رابنسن کو امریکی فوج کی ناردرن کمانڈ کی سربراہی کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ ایش کارٹر کا کہنا تھا کہ ’جنرل رابنسن، اول ترین خاتون جنگی کمانڈر بھی بن سکتی ہیں۔‘

امریکی فوج کی ناردرن کمانڈ تمام شمالی امریکہ کی نگرانی کا ذمہ دار ہے۔اس عہدے کا شمار امریکی فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں میں ہوتا ہے اور اس سینیٹ سے اس کی توثیق ضروری ہے۔

جنرل لوی رابنسن پیسیفک ایئر فورسز کی کمانڈر ہیں اور انھوں نے 1982 میں امریکی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

گذشتہ سال امریکی فوج کے تمام جنگی فرائض کے لیے خواتین کی شمولیت کی اجازت دی گئی،اس فیصلے سے خواتین کے لیے دو لاکھ 20 ہزار سے زائد آسامیاں دستیاب ہوئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.