21 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:28
دبئی سےروس جانیوالاطیارہ گرکرتباہ،تمام سوار افراد ہلاک
جیو نیوز - ماسکو......دبئی سےروس جانے والا بوئنگ طیارہ روس کے سرحدی شہر روستوف ندونو میں ایئرپورٹ کے قریب گرکرتباہ ہوگیا، حادثے کے شکار بوئنگ 737طیارےکی فلائٹ نمبر 981میںسوار تمام مسافر اور عملہ ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے میں 55مسافروںاور 4عملے کے ارکان سمیت سوارتمام 59 افراد ہلاک ہوگئے۔
دبئی کے مقامی وقت کے مطابق رات پونے دس بجے طیارہ روانہ ہوا۔ایمرجنسی سروسزکادعویٰ ہے کہ مطلع صاف نہ ہونے کے سبب پائلٹ رن وے کا تعین نہ کرسکا اور لینڈنگ کے دوران رن وے سے پچاس سے سو میٹربائیں جانب گر کر تباہ ہوگیا۔
روسی میڈیا کے مطابق طیارےکےمسافروں اورعملےکےافرادکےبارےمیں معلومات جمع کی جارہی ہیں۔