تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:0

پاکستان ایٹمی سیکورٹی کو بخوبی نبھارہا ہے، اوباما انتظامیہ

جیو نیوز - واشنگٹن.......اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کے لیے پاکستان عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ ذمہ داریاں بخوبی نبھارہا ہے۔

امریکا کی آرمز کنٹرول اور انٹرنیشنل سیکیورٹی کی نائب سیکریٹری روز گاٹ مائلر نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کو بتایا کہ جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے لیے پاکستان کا سینٹر فار ایکسی لینس ادارہ نہ صرف بہترین انداز میں کام کررہا ہے بلکہ جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے لیے علاقائی سطح پر عالمی ایجنسی کے تعاون سے تربیت بھی فراہم کررہا ہے ۔

گاٹ موئلر کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سینٹر فار ایکسی لینسی کا قیام ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ نے بھارت کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں پیش رفت دیکھی ہے۔

اس موقع پر سینیٹر باب کورکر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں تاکہ ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرسکیں، تاہم دونوں ممالک ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ پر زیادہ توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.