تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:47

ترکی کے شہر استنبول میں خودکش دھماکا،4افراد ہلاک،7زخمی

جیو نیوز - استنبول ......ترکی کے شہر استنبول کی مشہور استقلال اسٹریٹ پر خودکش دھماکے میں 4 افراد ہلاک 7 زخمی ہو گئے۔استنبول کے گورنر نے دھماکے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

تر ک میڈیا کے مطابق دھماکا استنبول کے وسطی علاقے میں مشہور شاپنگ اسٹریٹ پر ہوا،دھماکے کے فوری بعد سڑک کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ایمبولینس فوری وہاں پہنچ گئیں اور پولیس ہیلی کاپٹر نے بھی اس مقام کے گرد فضا میں چکر لگانے شروع کردیئے ۔رواں ماہ انقرہ میں کار بم دھماکے میں 37 افراد جان سے چلے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.