تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:44

سعودی عرب میں زائرین کی بس کو حادثہ، 19 جاں بحق

جیو نیوز - ریاض .......سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثے کے نتیجے میں کم ازکم انیس زائرین جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق حادثہ ہفتے کی صبح مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو ملانے والی ہجرہ ایکسیپریس وے پر پیش آیا۔

حادثہ کے نتیجہ میں انیس زائرین ہلاک ہوگئے اور بائیس دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک اور زخمیوں کا تعلق مصر سے ہے تاہم بس ڈرائیور ایشیائی باشندہ تھا۔

حادثے کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ دوران سفر ڈرائیور کی آنکھ لگنے کے باعث پیش آیا تاہم تحقیقاتی عمل ابھی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.