21 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:22
جنگی جنون کم نہ ہوا،راجستھان میں بھارتی فضائیہ کی مشقیں
جیو نیوز - جے پور......بھارتی فضائیہ نے راجستھان میں پوکھران کے مقام پر جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔ان مشقوں میں بھارتی فضائیہ کے درجنوں جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں ۔
مشقوں کے دوران زمین سے زمین اور فضاء میں داغے جانے والے میزائلوں کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر پرناب مکھرجی نے مشقوں کا معائنہ کیا ۔ بھارتی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق یہ جنگی مشقیں معمول کی تربیت کا حصہ ہیں ۔