21 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:24
شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ،اقوام متحدہ نےخلاف ورزی قرار دیدیا
جیو نیوز - نیو یارک...... سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میںمذمت کی ہے ۔
نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد کونسل کے صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات ناقابل قبول اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر سخت تحفظات ہیں اور سلامتی کونسل حالیہ میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتاہے ۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز زیر سمندر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا ۔