21 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:26
یمن کے جنوبی شہر تعز میں جھڑپیں، 19 جنگجو ہلاک
جیو نیوز - دوحہ......یمن کے جنوبی شہر تعز میں شدیدجھڑپوں کے نتیجہ میںکم از کم 19 جنگجو ہلاک ہو گئے،جھڑپوں کا سلسلہ تعز سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میںجا ری ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق یہ جھڑپیں تعز کے مشرقی علاقے عبات، الدیم، المب اور كلابہ کے علاوہ شہر کے شمال کے چند علاقوں میں جاری ہے جہاں پر مقامی مزاحمت کاروں کی حوثی باغیوں کے ساتھ گھمسان لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 17 حوثی باغی اور دو مزاحمت کار ہلاک ہوگئے ہیں۔