تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:30

ترک حکام کاآپریشن،17سو غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

جیو نیوز - انقرہ...... غیر قانونی تارکین وطن کویونانی جزیرے لیسبوس میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے ترک حکام نے خصوصی آپریشنکرکے ایک ہزار سات سو سے زائد تارکین وطن اور 16 اسمگلروں کوگرفتار کر لیا ۔

ترک کوسٹ گارڈ اور دیگر حکام نے مل کر صوبے ازمیر میں خصوصی آپریشن کیا۔ حکام کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد کی قومیت جاننے کیلئےکام کر رہے ہیںاور تارکین وطن کی معلومات جاننے کے بعد اگلا قدم اٹھایاجائے گا۔

یورپی یونین سے معاہدے کے بعد ترک حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف یہ قدم اٹھایا ہے ،ترکی میں اس وقت 2اعشاریہ 7 ملین سے زائد صرف شامی مہاجرین موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.