تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:23

پناہ گزین معاہدہ؛ایمنسٹی انٹرنیشنل کا یورپی رہنماؤں پربدیانتی کا الزام

جیو نیوز - کراچی....جنگ ویب ڈیسک.....ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پناہ گزینوں کو واپس ترکی بھیجنے کے معاہدے پر یورپی رہنماؤں پر ’بددیانتی‘ کا الزام عائد کیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ یورپی یونین کی جانب سے ’پناہ گزینوں کے بحران سے منہ موڑنے کی کوشش کے مترادف ہے۔منصوبے کے تحت یونان پہنچنے والے مہاجرین اگر پناہ کے لیے درخواست نہ دیں یا ان کی درخواست نامنظور ہو جائے تو انھیں واپس ترکی بھیج دیا جائے گا۔

اس کے بدلے میں ترکی کو امداد اور سیاسی مراعات دی جائیں گی۔اس کے علاوہ معاہدے کے تحت یونانی حکام پناہ کی درخواستوں پر فرداً فرداً غور کریں گے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے یورپ اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر جان ڈیلہوئسن نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے بین الاقوامی اور یورپی یونین کے قانون کی پاسداری کے لیے کیے جانے والے وعدے ’زہریلی گولیوں کے اوپر چینی کی تہہ کی مانند ہیں جنھیں یورپ میں پناہ کے متلاشیوں کے حلق میں ٹھونسا جا رہا ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا: ’بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے وعدے اتوار کے روز یونانی جزیروں پر پہنچنے والے پناہ گزینوں کی ترکی واپسی سے متصادم ہیں۔‘

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.