22 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:47
چین:ٹرک میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، 20 زخمی
جیو نیوز - بیجنگ…چین کے صوبے ہونان کی سڑک پر ٹرک میں دھماکے سے 5افراد ہلاک اور 20زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق یوئیانگ شہر کی شاہراہ پر ٹرک میں زوردار دھماکا ہوا ، جس کے بعد آگ لگ گئی۔ ٹرک میں مبینہ طور پر آتش گیر سامان لے جایا جا رہا تھا۔ دھماکے میں 5افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوگئے۔ جبکہ کئی گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہو گئیں ۔
فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے ۔ جہاں 4زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔