22 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:32
دنیا بھرمیں آج موسم بہارکا تہوار’نوروز‘منایا جارہا ہے
جیو نیوز - کراچی......پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج موسم بہارکا تہوارنوروزمنایا جارہا ہے، کئی ملکوں میں جشن نوروزکی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔
افغانستان، ایران، کردستان ،تاجکستان، ازبکستان ،مغربی چین ، بھارت ، عراق ، ترکی اورپاکستان سمیت کئی ملکوں میں ہرسال 20مارچ کوموسم بہارکے استقبال کےلیے نوروزکا تہوارمنایا جاتا ہے۔
نوروز قدیم ترین تہوارہے جو موسم بہارکی آمد کے جشن کے طورپرمنایا جاتا ہے ۔ نوروز کا آغاز زرعی معاشرے سے ہوا تھا جب کسان فصل بونے کا آغاز کرتے تھے۔
افغانستان اور ایران میں روایتی سال کا آغاز بھی نوروز کے پہلے روز سے کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے بعض شمالی علاقوں میں بھی یہ تہوار منایاجاتا ہے۔
نوروزکے دن لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے اور زور شور سے گاتے بجاتے ہیں۔ عید کے تہوار کی طرح گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور آنے والے نئے سال میں سلامتی اور ترقی کی دعائیں کی جاتی ہیں۔