22 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:18
داعش پسپائی کا شکار ،ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہوچکا ،سفارتی حکام
جیو نیوز - واشنگٹن..........امریکی میڈیا نے کہاہے کہ عراق اور شام میں فعال انتہا پسند گروہ داعش کو حالیہ مہینوں میں کئی مقامات پر پسپائی کا سامنا کرنا پر ہے۔اس وجہ سے اس جہادی گروہ میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے گزشتہ روز ایک رپورٹ میں بتایا کہ عراق میں چالیس فیصد جبکہ شام میں بیس فیصد علاقے ان جنگجوؤں کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں۔ اس صورتحال کی وجہ سے اس داعش کو خیرباد کہنے والے جنگجوؤں کی تعداد میں اضافہ بھی نوٹ کیا گیا ہے۔
تاہم ایسے خدشات ہیں کہ اس صورتحال میں یہ جہادی اپنے دہشت گردانہ کارروائیوں میں تیزی لا سکتے ہیں۔