تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:8

پاک افغان معاہدہ:پاکستانی خلاف ورزیوں پر امریکا خاموش ہے،کرزئی

جیو نیوز - کابل..........سابق افغان صدر حامد کرزئی نے مبینہ طور پر پاکستان کی طرف سے سرحدی خلاف ورزیوں پر امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے سرحد پار دراندازی کے واقعات پر امریکہ مشترکہ طور پر دونوںممالک کے درمیان سیکورٹی معاہدے کے تحت اس طرح کے حملوں کا جواب دینے کی بجائے خاموش رہا۔

افغان میڈیا کے مطابق نوروز کے موقع پر جاری ایک بیان میں حامد کرزئی نے مبینہ طور پر پاکستان کی طرف سے سرحدی خلاف ورزیوں کے تناظر میں کابل اور واشنگٹن کے درمیان باہمی سیکورٹی معاہدے کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔

حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان میں گزشتہ سال کے دوران پاکستانی فوج کی جانب سے سرحد پار دراندازی اور افغان سرزمین پر حملے جاری ہیں، پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹروں نے مشرقی افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ا ور امریکہ مشترکہ طور پر دونوںممالک کے درمیان سیکورٹی معاہدے کے تحت اس طرح کے حملوں کا جواب دینے کی بجائے اس پر خاموش رہا ۔

حامد کرزئی نے طالبان گرو پ پرزور دیا کہ وہ امن مذاکرات کا مثبت جواب دیں اور امن عمل میں شامل ہوکر ملک میں امن واستحکام اور ترقی لانے کیلئے تعاون کریں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.