تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:14

دہشت گردی کا خاتمہ: بنیادی وجوہات ختم کی جائیں ،بانکی مون

جیو نیوز - نیویارک.........اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ عالمی برادری دہشت گردی وانتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اس کی بنیادی وجوہات کو ختم کرے تاکہ دنیا اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کر سکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بان کی مون کا کہنا ہے کہ نسلی امتیاز کا خاتمہ ،تعلیم تک ہر کس و ناکس کی رسائی ، بہتر گورننس ، سوشل سروسز اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کر کے ہی اس لعنت کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

بان کی مون نے کہا کہ تشدد و انتہا پسندی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہ صرف اقوام متحدہ کے چارٹر پر حملے کے مترادف ہے بلکہ عالمی انسانی حقوق پر بھی حملہ ہے جو سب سے زیادہ تشویشناک اور المناک ہے۔

انکا کہنا تھاکہ عا لمی برادری دہشت گردی وانتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اس کی بنیادی وجوہات کو ختم کرے تاکہ دنیا اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کر سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.