تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:30

مہاجرین سے یک جہتی،کئی یورپی شہروں میں مظاہرے

جیو نیوز - پیرس.......... مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کی خاطر ترکی اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والی ڈیل پر یورپ کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا ۔

لندن، ایتھنز، بارسلونا، ویانا اور ایمسٹرڈیم کے علاوہ دیگر کئی شہروں میں گزشتہ روز مظاہرین نے مہاجرین کے لیے اظہار ہمدردی کیا اور اس ڈیل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انسانی حقوق کے اداروں بشمول ایمسنٹی انٹرنیشنل نے بھی اس ڈیل کو ’نامناسب‘ قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.