23 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:56
بھارتی عدالت کادس ایرانیوں اورا یک پاکستانی کو رہا کرنے کا حکم
جیو نیوز - نئی دہلی.......... بھارتی عدالت نے 10 ایرانیوں اور ایک پاکستانی شہری کو رہا کر کے اپنے ملک واپس بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
نئی دہلی میں یرانی سفارت خانہ اور پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کر کے عملہ کے ارکان کو ملک کی تحویل میں دینے کی گزارش کی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ان افراد کو فارن ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
خصوصی عدالت نے 10 ایرانیوں اور ایک پاکستانی شہر کو رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ ان تمام کے خلاف تحقیقاتی ادارہ نے فرد جرم داخل کیا تھا۔
دریں اثناء عدالتی ذرائع نے کہا کہ محکمہ نے ایرانی سفارت خانہ اور پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کر کے عملہ کے ارکان کو ملک کی تحویل میں دینے کی گزارش کی تھی۔