تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:45

بھار ت:تلنگانہ میں چرچ نذرآتش،مسیحیوں کا احتجاج

جیو نیوز - نئی دہلی...........بھارت میںانتہا پسند ہندووں نے سرکاری آشیرباد کے ساتھ اقلیتوں پر زندگی تنگ کرتے ہوئے جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک چرچ کو آگ لگادی ۔

ریاست تلنگانہ کے شہر نظام آباد میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں جلنے والی چرچ کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ واقعے کے خلاف مسیحی برادری سراپا احتجاج ہے مگر شنوائی کرنے والا کوئی نہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کوئی نئی بات نہیں، یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے۔ گزشتہ روز بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں بھی ہندو انتہاپسندوں نے گائے کے معاملے میں مزید دو مسلمانوں کو قتل کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.