23 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:9
امریکی صدر اوباما 3روزہ دورے پر کیوبا پہنچ گئے
جیو نیوز - ہوانا......امریکی صدر باراک اوباما کیوبا کے تین روزہ تاریخی دورے پر ہوانا پہنچ گئے۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کا 88 سال بعد کیوبا کا پہلا دورہ ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما اپنی فیملی کے ہمراہ ہوانا پہنچے تو ایئر پورٹ پر کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے ان کا استقبال کیا ۔امریکی خاتون اول مشیل اوباما اور ان کی دونوں بیٹیاں بھی صدر اوباما کے ہمراہ ہیں ۔
صدر اوباما اور کیوبن ہم منصب راول کاسترو کے درمیان ملاقات کل ہو گی۔ صدر اوباما ہوانا میں براہ راست عوام سے خطاب بھی کریں گے جسے کیوبا کی حکومت کے مطابق پورے ملک میں نشر کیا جائے گا۔
کیوبا اور امریکا کے درمیان کے درمیان تعلقات اس وقت منقطع ہو گئے تھے جب 1959ء میں فیڈل کاسترو اور شی گوویرا کی سربراہی میں انقلابی فورس نے امریکہ نواز حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔