23 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:26
نریندر مودی کےغیر ملکی دوروں پر 567کروڑ روپے خرچ
جیو نیوز - کراچی....رفیق مانگٹ.....وزیر اعظم نریندر مودی اور اس کے وزرا نے غیر ملکی دوروں پر ایک سال میں 5 ارب 67کروڑ روپے خرچ کر ڈالے ۔
بھارتی اخبار کے مطابق مالی سال2015-16کے دوران بھارتی وزیر اعظم اور ا س کی کابینہ نے غیرملکی دوروں پر567کروڑ روپےخرچ کیےجو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں80فی صد زیادہ ہیں۔
اخبار نے بجٹ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اس کے علاوہ 500 کروڑ سے زائد کے اخراجات شاہی بیوروکریسی کے ہیں جو انہوں نے اوسطا ہر سال اپنے غیر ملکی سفر پر خرچ کیے۔
رواں مالی سال کے شروع میں بجٹ میں وزیر اعظم اور اس کی کابینہ کے غیر ملکی دوروں کے لئے 269 کروڑ روپے کے اخراجات کاتخمینہ لگایا گیا جوبڑھ کر567 کروڑ روپےپر چلے گئے۔
اس کے علاوہ بھارتی بیوروکریٹس نے گزشتہ تین برس میں غیر ملکی دوروں پر 15ارب روپے خرچ کر ڈالے۔مودی کابینہ 64وزرا پر مشتمل ہے جب کہ وزیراعظم کی معاونت کےلئے کابینہ سیکرٹریٹ میں ملازمین کی تعداد1201ہے۔