تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:39

پنسلوانیا :سابق اہلکار کی چوری کی کوشش،فائرنگ کرکے 2گارڈز مار دئیے

جیو نیوز - فلڈیلفیا...... امریکی ریاست پنسلوانیا میں سابق پولیس اہلکار نے ٹول پلازہ پر چوری کے دوران فائرنگ کر کے دو گارڈ کو ہلاک کردیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتبہ شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

پنسلوانیا کے مغربی علاقے میں یہ چوری کا واقعہ پیش آیا ، جہاں ایک سابق پولیس اہلکار ٹول پلازہ پر رقم چرانے کیلئے پہنچا اور وہاں موجود2 گارڈ پر فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

مشتبہ شخص جب ٹول پلازہ پر موجود ایک گاڑی سے رقم نکالنے لگا اتنے میں دیگر پولیس اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے اور سابق پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا،55 سالہ سابق پولیس اہلکار 2012 میں ملازمت سے ریٹائر ہوا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.