24 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:46
ڈی این اے سےپیرس حملوں میں ملوث مشتبہ ملز م کا سراغ مل گیا
جیو نیوز - پیرس......پیرس حملوں کے ملزم صالح عبدالسلام کی گرفتاری کے مقام سے ملنے والے ایک ڈی این اے سےپیرس حملوں کے ایک نئے مشتبہ ملزم کا سراغ مل گیا ہے۔
بیلجیئم میں استغاثہ کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ پیرس حملوں کے مشتبہ حملہ آور صالح عبدالسلام کے ساتھ ایک اور شخص بھی تھا، سرکاری حکام کے مطابق24 سالہ اس ملزم کی شناخت نجیم لاشاروئی کے نام سے ہوئی ہے جو ابھی تک مفرور ہے، ملزم جعلی شناخت کا استعمال کر رہا ہے۔
پروسیکیوٹرنے بیلجیئم میں عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ملزم کی تلاش میں حکومت کی مدد کریں، اس کے ساتھ ہی حکام کو پیرس حملوں کے ایک اورملزم محمد ابرینی کی تلاش ہے جسے پیرس حملوں سے دو دن پہلے ایک پٹرول سٹیشن پر دیکھا گیا تھا۔