تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:23

امریکا کا عراق میں مزید فوجی تعینات کرنے کا اعلان

جیو نیوز - واشنگٹن.......... امریکا نے عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لئے مزید فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے عراق میں داعش کی جانب سے حملے میں فوجی کی ہلاکت کے بعد عراق میں مزید فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم امریکا کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ مزید کتنے فوجی تعینات کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل داعش نے عراق کے قصبے مخمور میں واقع امریکی فوجی کیمپ پر راکٹ حملہ کر کے ایک فوجی کو ہلاک جب کہ متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت عراق میں 3 ہزار 700 امریکی فوجی تعینات ہیں جو داعش کے خلاف جنگ میں عراقی سیکیورٹی فورسز کی معاونت کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.