24 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:16
پٹھان کوٹ حملہ: چار مبینہ حملہ آوروں کی تصاویر جاری
جیو نیوز - ممبئی......بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے پٹھان کوٹ کے چار مبینہ حملہ آوروں کی تصاویر جاری کردی ہیں، تحقیقاتی ایجنسی نے تصاویر سے متعلق درست معلومات دینے والے کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا ہے۔
پٹھان کوٹ ایئربیس پر 2 جنوری کو ہونے والے حملے میں 7 بھارتی فوجی ہلاک اور22زخمی ہوئے تھے، 80 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے تھے،4 حملہ آوروں کی تصاویر آج جاری کی گئی ہیں اور درست معلومات دینے والے کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
بھارت اس سے قبل حملہ آوروں کی شناخت کے لیے انٹرپول کے ذریعے بلیک وارنٹ بھی جاری کروا چکا ہے، پٹھان کوٹ حملہ تحقیقات کے لیے پاکستانی تحقیقاتی ایجنسی بھی 27 مارچ کو بھارت پہنچ رہی ہے۔