تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:33

فلسطین میں یہودی آباد کاری امن عمل کےلیے نقصاندہ ہے،امریکہ

جیو نیوز - واشنگٹن..........امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری میں توسیع امن کے امکانات کو کم کررہی ہے۔

اسرائیل مشرق وسطی کے تنازع کے حل کے لیے اپنا وعدہ نبھائے اور کشیدگی ختم کرنے کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ دو ریاستوں کی تشکیل کے عمل پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ، جوہری معاہدے کے تحت ایران اپنا ایٹمی پروگرام اپ ڈیٹ نہیں کر سکتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں امریکا ، اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطی کے تنازع کے حل کے لیے اپنا وعدہ نبھائے اور کشیدگی ختم کرنے کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ دو ریاستوں کی تشکیل کے عمل پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری امن کے امکانات کو کم کر رہی ہے، فلسطین کی زمینوں پر قبضے، وہاں پر چوکیوں کا قیام اور اس زمین پر مزید یہودیوں کیلئے آبادیوں کی تعمیر کا منظم عمل 2 ریاستی حل کو امکانات کو ختم کررہا ہے۔

ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے کے تحت ایران اپنا ایٹمی پروگرام اپ ڈیٹ نہیں کر سکتا ، امریکا ایران پر عقابی نظر رکھے ہوئے ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.