تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:53

یمنی باغیوں اور حکومت سیز فائر پر متفق

جیو نیوز - صنعا..........یمنی شیعہ باغی اورحکومت سیز فائر پر متفق ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی حکام نے کہاکہ حکومت اور ایران نواز حوثی شیعہ باغی ایک یا دو ہفتوں کے لیے سیز فائر پر متفق ہو گئے ہیں، جس کا مقصد امن مذاکرات کے اگلے مرحلے سے قبل بہتر ماحول پیدا کرنا ہے۔ یمنی تنازع کے حل کے لیے امن مذاکرات کا اگلا دورہ اپریل میں متوقع ہے۔

یمنی حکومتی وفد نے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں اور اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن اسماعیل ولد شیخ احمد سے ملاقات کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.