24 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:54
مالی کے دارالحکومت بماکو میں ایک ہوٹل پر مسلح افراد کا حملہ
جیو نیوز - بماکو .....مالی کے دارالحکومت بماکو کے ہوٹل میں مسلح افراد نے حملہ کردیا، گارڈ کی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، مالی کے دارالحکومت بماکو میں ایک ہوٹل پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔
ہوٹل کے داخلی راستے پر موجود گارڈنے جوابی فائرنگ کی ، جس میں ایک حملہ آور مارا گیا ، جس کے بعد دیگر حملہ آورفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ہوٹل کو کچھ عرصے قبل یورپی یونین ملٹری ٹریننگ سینٹر میں تبدیل کیاگیاتھا۔