تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:26

کیوباانسانی حقوق اورجمہوریت کےحوالے سے کارکردگی بہتر بنائے،امریکا

جیو نیوز - ہوانا.....امریکا نے کیوبا پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور جمہوریت کے حوالے سے اپنی کارکردگی بہتر بنائے جبکہ کیوبا کا کہنا ہے کہ دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جو انسانی حقوق کے تمام معیارات پر پورا اترتا ہو۔ امریکا اس حوالے سے دوہرا معیار اپنائے ہوئے ہے ۔

کیوبا کے صدر راول کاسترو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جمہوریت اور انسانی حقوق جیسے معاملات پر اب بھی "شدید اختلافات" برقرار ہیں ۔ کیوبا کے لیے ضروری ہے کہ وہ انسانی حقوق اور جمہوریت کے حوالے سے اپنا رکارڈ بہتر بنائے ۔
`
کیوبا پر سے پابندیاں ختم کی جائیں گی لیکن کب ختم ہوں گی ۔یہ نہیں معلوم ۔اس کا انحصار انسانی حقوق کے مسائل پر اختلافات دور ہونے کی رفتار سے ہے ۔

اس موقع پر راول کاسترو نے کہاکہ انسانی حقوق کے حوالے سے امریکا دوہرا معیار اپنائے ہوئے ہے ۔ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جو انسانی حقوق کے تمام معیارات پر پورا اترتا ہو ۔ ان کا کہنا تھا کہ کیوبا میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے ۔ اس حوالے سے تمام الزامات بے بنیاد ہیں ۔

کاسترو کا کہنا تھا کہ امریکا کو گزشتہ 55 برسوں سے کیوبا پر عائد تمام پابندیوں کا مکمل خاتمہ کرنا چاہیے تاکہ دونوں ممالک حقیقی معنوں میں ایک دوسرے کے قریب آسکیں اور فائدہ اٹھاسکیں ۔ کاسترو نے امریکا سے گوانتانامو کی وہ زمین بھی کیوبا کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا جہاں امریکی بحری اڈہ قائم ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.