24 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:14
ایک ریچھ کی ہڈی پر تحقیق نے آئرش تاریخ ہی بدل ڈالی
جیو نیوز - کراچی...جنگ ویب ڈیسک...ایک ریچھ کی ہڈی پر کی جانے والی ریسرچ نے آئرش تاریخ ہی بدل دی۔ لیبارٹری تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ہڈی اُس ریچھ کی ہے جسے دس ہزار پانچ سو برس قبل ازمسیح شکار کیا گیا تھا۔
خیال کیا جاتا تھا کہ آئر لینڈ کے علاقے میں انسان آٹھ ہزار سال قبل از مسیح سے آباد ہیں اور ہزاروں برس قبل آئرش لوگ پتھروں کے اوزاروں سے کھیتی باڑی کے ساتھ ساتھ مال مویشی کو پال کر ضروریاتِ زندگی پوری کیا کرتے تھے۔
نئی ریسرچ نے امکاناً حقائق کو بدل دیا ہے۔ آئرش سرزمین کے پہاڑی علاقے کی ایک غار سے ملنے والی بے شمار ہڈیوں میں سے ایک ریچھ کے گھٹنے کی ہڈی تھی جو دس ہزار پانچ سو سال پرانی ہے۔ ریچھ کو کسی انسان نے شکار کیا تھا۔
ریچھ کے شکار کا واقعہ آج سے تقریباً بارہ ہزار پانچ سو سال پرانا ہے۔