تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:8

برسلز میں 2 زورداردھماکے، 11 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

جیو نیوز - برسلز…بیلجیئم کے دارالحکومت برسلزکے ایئرپورٹ 2دھماکوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔دھماکےڈیپارچرہال میں ہوئے جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی،دھماکوں کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

غیرخبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت برسلزکےایئرپورٹ پر2 زوردار دھماکےہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکےایئرپورٹ ڈیپارچرہال میں امریکن ایئرلائنزڈیسک کے قریب ہوئے ، واقعے کے بعدپولیس نے علاقے کو گھیر لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق برسلزایئرپورٹ کوعارضی طورپربندکردیاگیاجبکہ ایئرپورٹ جانے والی ٹرین سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیرس حملوں کا اہم ملزم صالح عبدالسلام گزشتہ دنوں برسلزسے گرفتارہوا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.