25 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:1
برسلز: میٹرو اسٹیشن کے قریب بھی دھماکا
جیو نیوز - برسلز…برسلز ایئرپورٹ پر2دھماکوں کے بعدمیٹرو اسٹیشن کے قریب بھی ایک دھماکا ہوا ہے، میٹرو اسٹیشن یورپی یونین کے مختلف اداروں کے قریب واقع ہے۔
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلزمیں تیسرا دھماکا میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوا،دھماکے سے ہونے والےکسی نقصان کی اطلاع اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔حملے کے بعد برسلزمیں تمام میٹرو اسٹیشنزکو بند کر دیا گیا۔
بیلجئیم کے وزیرداخلہ کہنا ہے کہ ملک بھرمیں سیکورٹی الرٹ انتہائی حد تک بڑھادیاگیا ہے۔واضح رہے کہیورپی یونین کے مختلف ادارے میٹرو اسٹیشن کے قریب واقع ہیں۔