تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:21

امریکا کی شمالی مشرقی ریاستوں میں برف باری،کئی پروازیں منسوخ

جیو نیوز - نیویارک…امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برف باری کے بعد ہر شے برف سے ڈھک گئی جبکہ بوسٹن میں کئی پروازوں کی آمدورفت منسوخ کردی گئی ہے۔

امریکا کی متعدد ریاستوں برف باری کے بعد موسم کا مزہ لینے کیلئے نوجوان اور بچے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم امریکی ریاست مین ،میساچوسٹس،نیو ہیمشائر اور روڈ آئی لینڈ میں جاری کی گئی برفانی طوفان کی وارننگ اب بھی موجود ہے۔

برف باری کے بعد نوجوان اور بچوں نے اسکیٹنگ ،برف پر پھسل کراور چہل قدمی کر کے اس موسم کا لطف اٹھایا ۔دوسری جانب بوسٹن میں کئی پروازوں کی آمدورفت منسوخ کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.