تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:22

آنگ سان سوچی میانمار کی نئی حکومت میں کابینہ رکن نامزد

جیو نیوز - ینگون......نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو میانمار میں بننے والی نئی حکومت میں کابینہ رکن نامزد کر دیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار میں حالیہ انتخابات کے بعد وجود میں آنے والی پارلیمان کے اسپیکر نے اجلاس کے دوران نئی حکومت کے وزرا کے ناموں کی فہرست پڑھ کر سنائی جس میں سوچی کا نام سب سے پہلے تھا۔

نامزد ناموں کی توثیق پارلیمان کی طرف سے کی جانی ہے جو رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔ مبصرین کے مطابق سوچی کو ممکنہ طور پر وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا جائے گا۔

میانمار کے قوانین کے مطابق حکومت کا حصہ بننے کی صورت میں سوچی کو اپنی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی سربراہی چھوڑنا ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.