تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:48

یورپ میں پہلے بھی دہشتگردی کے کئی واقعات ہوئے

جیو نیوز - برسلز......برسلز ایئرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر تین دھماکوں سے درجنوں افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے،اس سے پہلے بھی یورپی ممالک میں دہشت گردی کے کئی بڑے واقعات ہوچکے ہیں۔

پیرس میں 13 نومبر 2015 کو ایک ہی دن 6سے زائد مختلف مقامات پر دہشت گردوں نے دھاوا بولا اور دھماکے اور فائرنگ کرکے 178 افراد کی زندگی کا خاتمہ کرڈالا۔

پیرس ہی میں 7جنوری 2015کو دو مسلح افراد نے فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو کے دفاتر میں گھس کر فائرنگ کی ،جس میں 12افراد ہلاک ہوئے ، بعد میں پولیس مقابلے میں حملہ آور بھی مارے گئے۔ 22جولائی 2011 کو ایک شدت پسند نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں بم دھماکا اور فائرنگ کرکے 17افراد کو ہلاک کردیا ۔

7جولائی 2005 میں برطانیہ میں یکے بعد دیگرے بس اور زیر زمین ٹرینوں میں حملے کیےگئے،جن میں 56افراد ہلاک اور700زخمی ہوئے۔ 11مارچ 2004کو اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہوئے بم دھماکوں میں 191افراد ہلاک اور 2ہزار زخمی ہوئے۔ 15اگست 1998 کو شمالی آئر لینڈ میں کار بم دھماکے میں 29افراد ہلاک اور220زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.