تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:20

برسلز دھماکے، کئی یورپی ملکوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ

جیو نیوز - برسلز......برسلز میں دھماکوں کے بعد یورپ کے کئی ممالک میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، جب کہ فرانس اور بیلجیئم کی سرحد کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

برسلز دھماکوں کے بعد بلیجیئم سمیت یورپ بھر میں خوف کے سائے لہرانے لگے۔بیلجئیم کی پارلیمنٹ اور وزیر اعظم آفس کو خالی کرا لیاگیا،یورپی یونین کے تمام اجلاس منسوخ کر دئیے گئے۔برسلز میں یورپی یونین کی عمارت کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

بلیجیئم ہی نہیں بلکہ لندن،فرینکفرٹ،پیرس اور دیگر یورپی یونین ملکوں کے شہروں میں بھی دھماکوں کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ ہالینڈ میں برسلز دھماکوں کے بعد ائیرپورٹ اور سرحدوں پر سیکورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔ فرانس اور بیلجیئم کی سرحد بھی بند کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.