25 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:8
اسرائیل کے ساتھ مضبوط اتحاد قائم کرینگے،ڈونلڈ ٹرمپ
جیو نیوز - واشنگٹن........... ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے صدارت کے متوقع امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ امریکا کے صدر بن گئے تو اسرائیل کے ساتھ انتہائی مضبوط اتحاد قائم کریں گے۔
امریکی اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ہر ایسی کوشش کی مخالفت کریں گے جس میں اقوام متحدہ اپنی خواہش یہودی ریاست پر تھوپنے کی کوشش کرے گا۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین مذاکرات کی صورت میں وہ اسرائیل کے حامی ہوں گے۔
ٹرمپ کے مطابق فلسطینیوں کو یہ جانتے ہوئے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان انتہائی مضبوط تعلقات ہیں۔