25 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:40
پاک بھارت کشیدگی میں کمی:اقدامات قابل تحسین ہیں ، امریکا
جیو نیوز - واشنگٹن..........امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پاک بھارت تنازعات کے حل کے لئے دونوں ملکوں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تنازعات کے حل کے لئے مستقبل میں بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان کی جوہری سربراہ اجلاس میں شمولیت کی منتظر ہے تاکہ پاکستان کو درپیش نیوکلیئر سیکیورٹی جیسے مسائل پر مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھایا جائے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی حکومت نے کہا تھا کہ امریکا کو پاکستان کی جوہری سیکیورٹی پر مکمل اعتماد ہے اور پاکستان اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے۔