25 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:12
بھارت کا ویزا دینے سے انکار: امریکی مذہبی آزادی کمیشن کی برہمی
جیو نیوز - نیویارک..........انتہا پسند بھارت ملک میں مذہبی آزادی سے متعلق سچ سامنے آنے سے ڈر گیا، بھارت نے امریکہ کے مذہبی آزادی مانیٹرنگ کمیشن کو ویزا دینے سے انکار کردیا جس پر کمیشن نے برہمی کا اظہار کردیا۔
امریکی اخبار کے مطابق کمیشن کے صدر کا کہنا ہے کہ مذہبی آزادی سے متعلق امریکا کے کمیشن کو ویزانہ دے کربھارت غلطی کررہاہے۔کمیشن کی رکن کترینا لینٹوس کا کہنا ہے کہ ویزا نہ دیا جانا بھارت کیلیے موقع کھو دینے کے مترادف ہے۔ بدقسمتی سے بھارت اس دورے کی قدرسے آگاہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو تنقید برداشت نہیں ہورہی۔
امریکی کمیشن نے گزشتہ سال کی رپورٹ میں بھارت میں مذہبی منافرت کوپرتشددواقعات میں اضافہ کا ذمہ دارقراردیاتھا۔