25 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:45
عراق میں امریکی زمینی فوجیوں کی موجودگی کا انکشاف
جیو نیوز - بغداد.......... عراق میں امریکا کے مزید زمینی فوجیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔اس سے قبل گزشتہ روز امریکا کی طرف سے یہ اعلان ہوا تھا کہ وہ داعش کے خلاف کارروائیوں کے لیے مزید فوج بھیجے گا۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق عراق میں داعش کے خلاف ہونے والی فوجی کارروائیوں میں شامل امریکی فوجیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، جتنی کہ ابھی تک عوام کو بتائی گئی ہے۔ پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ تقریبا 200 امریکی میرینز شمالی عراق میں بھاری توپ خانے کے ساتھ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
فوجیوں کی اس تعیناتی کے بارے میں گزشتہ ہفتے اس وقت انکشاف ہوا تھا، جب وہاں تعینات یونٹ کا ایک فوجی مارا گیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق یہ فوجی وہاں عراقی فورسز کو داعش کے خلاف مدد فراہم کر رہے ہیں۔