تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:46

فلسطینی شہری کے گھرکو آگ لگانا سنگین جرم ہے،اقوام متحدہ

جیو نیوز - نیو یارک.......... اقوام متحدہ نے مقبوضہ فلسطینی شہر نابلس میں دوما قصبے میں ابراہیم محمد دوابشہ نامی فلسطینی شہری کے مکان کو یہودی شرپسندوں کی جانب سے نذر آتش کئے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے واقعے کی فوری تحقیقات کرنے اور اس کے نتائج منظرعام پرلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے مندوب برائے انسانی حقوق رابرٹ پیر نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل فلسطین کے دوما قصبے میں سعد دوابشہ نامی شہری اور اس کے پورے خاندان کو گھرمیں آگ لگا کرزندہ جلائے جانے کے واقعے کے اکلوتے عینی شاہد کے مکان کو نذر آتش کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی خاندان کو زندہ جلانیوالے عناصر اپنی کارروائی کے تمام حقائق مٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابراہیم دوابشہ سعد دوابشہ فیملی کو زندہ جلائے جانے کے واحد گواہ ہیں۔ انہیں نقصان پہنچانے والے دوبشہ کیس کے حقائق چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.