تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:15

جاپان دیائو جزیروں اور نانجنگ قتل عام پر تاریخ کا سامنا کرے، چین

جیو نیوز - بیجنگ..........چین نے جاپان کو تاریخ کا سامنا کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چیننگ کی جانب سے منگل کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ جاپان تاریخ کا سامنا کرے ۔جاپان نے حال ہی میں ہائی اسکولز کی نصابی کتب میں جنوبی بحیرہ چین کے دیائو جزیروں کو اپنا حصہ قرار دیتے ہوئے نانجنگ میں ہونے والے قتل عام کے بارے میں مبینہ طور پر غلط تشریح کی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ دیائو جزیرے اور اس سے ملحقہ علاقے چین کی زمانہ قدیم سے خودمختاری کا ایک فطری حصہ ہیں ۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ جاپان عالمی سطح پر جزیروں کے حوالے سے کس طریقے سے مبالغہ آرائی کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کرتا ہے ۔ یہ حقائق کبھی نہیں بدلے جا سکتے کہ یہ علاقے چین کی خودمختاری کا حصہ ہیں ۔

نانجنگ میں ہونے والا قتل عام دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کی فوجوں کی جانب سے کیا جانے والا ایک سنگین جرم ہے ۔ اس حوالے سے چین کے پاس متعدد تاریخی اور قانونی شواہد موجود ہیںجن سے سب کچھ ثابت کیا جا سکتا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ جاپان کی جانب سے نصابی کتب میںاس حوالے سے ضروری مواد کو ختم کئے جانے کا مقصد تاریخ کا سامنا کرنے میں ہچکچاہٹ ہے جو کہ خطرناک علامت ہے ۔حال ہی میں جاپان کی وزارت تعلیم،ثقافت، کھیل،سائنس اور ٹیکنالوجی کی جانب سے 259نصابی کتب کی منظوری دی گئی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ جاپان کو چاہیے کہ وہ اپنی نوجوان نسل کو دوسری جنگ عظیم کے مابین جاپانی فوجوں کی جارحیت کے حوالے سے صحیح طور پر آگاہ کرے جس سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ عملی طور پر تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.