25 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:31
برسلز دھماکوں میں بھارتی خاتون کے زخمی ہونے کی تصدیق
جیو نیوز - نئی دہلی............بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے برسلز دھماکوں میں ایک بھارتی خاتون کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج کاکہنا ہے کہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں جیٹ ائرویز کے عملہ کی ایک بھارتی خاتون ملازم زخمی ہوگئی ہے۔
سشما سوراج نے دھماکہ کے بعد ٹوئٹ کیا وہ برسلز میں بھارتی سفیر سنجیو پوری کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور انہو ں نے خبر دی ہے کہ حملہ میں کسیبھارتی کے ہلاک ہونے کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ جیٹ ائرویز کی ایک پرواز کے عملہ میں شامل ایک بھارتی خاتون زخمی ہوئی ہیں اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔