تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:19

قندوز کے اسپتال پر بمباری،امریکی جنرل نے معافی مانگ لی

جیو نیوز - کراچی.....جنگ ویب ڈیسک....افغانستان میں تعینات امریکہ اور نیٹو کی افواج کے نئے کمانڈر نے افغان شہر قندوز میں بین الاقوامی امدادی تنظیم ایم ایس ایف کےاسپتال پر بمباری میں ہونے والی ہلاکتوں پر مغذرت کی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی جنرل کی معذرت ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب گذشتہ ہفتے امریکی حکام نے کہا تھا کہ اس حملے میں شامل فوجیوں کے خلاف مجرمانہ کارروائی کے بجائے انتظامی کارروائی کی جائے گی۔

گذشتہ سال اکتوبر میں امریکی افواج نے بین الاقوامی امدادی تنظیم ایم ایس ایف کے ہسپتال پر بمباری کی تھی جس سے ڈاکٹر، مریضوں اور طبی عملے سمیت 42 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جنرل جان نکہولسن نے کہا وہ سمجھتے ہیں کہ ذاتی طور پر یہاں آ کر معافی مانگنا بہت ضروری ہے۔’میں اس غم میں آپ کے ساتھ برابر کا شریک ہوں اور عاجزانہ طور پر معافی کا خواستگار ہوں۔ ہم ہر افغانی کی موت پر رنجیدہ ہوتے ہیں لیکن ہماری غلطی کی وجہ سے معصوم افغانیوں کی ہلاکت ہمارے لیے بہت زیادہ تکلیف دہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’اسپتال کے واقعے کے بعد میں کمانڈر کی حیثیت سے میں ذاتی طور پر قندوز آ کر متاثرہ خاندانوں اور قندوز کی عوام سے ہسپتال کی تباہی اور مریضوں، ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ہلاکتوں پر معذرت کرنا چاہتا ہوں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.