تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:51

برسلز حملے اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں، جامعہ الازہر

جیو نیوز - قاہرہ....جنگ ویب ڈیسک......جامعہ الازہر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ برسلز میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور یہ حملے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔

قاہرہ میں واقع معروف الازہر یونیورسٹی نے بین الاقوامی برادری کو تاکید کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا، ’’ اگر بین الاقوامی کمیونٹی دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے متحد نہیں ہو گی تو دہشت گرد معصوم افراد کے خلاف انتہائی خطرناک کاروائیاں جاری رکھیں گے۔‘‘

برسلز ایئر پورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملوں میں35 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.