26 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:50
برطانوی شہزادے ہیری کا دورہ نیپال،ہولی کی تقریب میں شرکت
جیو نیوز - کھٹمنڈو ......برطانوی شہزادے پرنس ہیری نیپال کے ساتھ باہمی تعلقات کی 200ویں سالگرہ منانے نیپال پہنچ گئے، جہاں انہوں نے زلزلہ متاثرین سے بھی ملاقات کی۔
پانچ روز ہ دورے پر آئے پرنس ہیری نے نیپال کے گُرکھا نامی گاؤں کی ثقافتی تقریب میں بھی شرکت کی اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر خوب رقص کرتے ہوئے بھی دکھائی دئیے۔
اس موقع پر جہاں دنیا بھر میں ہندو تہوارہولی منایا جا رہا ہے، وہیں پرنس ہیری بھی اس تہوار سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے اور لوگوں کے ساتھ مل کر خوب رنگ بکھیرے۔
نیپال کے اس دورے کو جاری رکھتے ہوئے برطانوی شہزادے والی بال کے میدان میں بھی اتر آئے اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر بہترین انداز میں والی بال بھی کھیلی۔واضح رہے پرنس ہیری آج نیپال میں اپنا 5روزہ دورہ مکمل کر کے واپس اپنے گھر روانہ ہوجائیں گے۔